سورة الصافات - آیت 157
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تو جاؤ اگر سچے ہو اپنی کتاب لے آؤ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو، اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟