سورة الصافات - آیت 148

فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس وہ ایمان لائے (١) اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش و عشرت دی۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٤٨۔ ١ ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان (فَلَوْلَا کَانَتْ قَرْیَۃٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَہَآ اِیْمَانُہَآ اِلَّا قَوْمَ یُوْنُسَ ۭ لَمَّآ اٰمَنُوْا کَشَفْنَا عَنْھُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَمَتَّعْنٰھُمْ اِلٰی حِیْنٍ) 10۔ یونس :98) میں گزر چکا ہے۔