سورة الصافات - آیت 144
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی توبہ واستغفار اور اللہ کی تسبیح بیان نہ کرتے، جیسا کہ انہوں نے ﴿لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ (الأنبياء: 87) کہا تو قیامت تک وہ مچھلی کے پیٹ میں ہی رہتے۔