سورة الصافات - آیت 99
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں (١) وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کا یہ واقعہ بابل (عراق) میں پیش آیا، بالآخر یہاں سے ہجرت کی اور شام چلے گئے اور وہاں جاکر اولاد کے لئےدعا کی۔(فتح القدیر)۔