سورة الصافات - آیت 83
وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اس (نوح علیہ السلام) کی تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* شِيعَةٌ کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم (عليہ السلام) بھی اہل دین واہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح (عليہ السلام) ہی کی طرح انابت الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔