سورة الصافات - آیت 80
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس طرح نوح (عليہ السلام) کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح (عليہ السلام) کو عزت وتکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال وافعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔