سورة الصافات - آیت 74
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عبرت ناک انجام سے صرف وہ محفوظ رہے جن کو اللہ نے ایمان وتوحید کی توفیق سے نواز کر بچا لیا۔ مُخْلِصِينَ، وہ لوگ جو عذاب سے بچے رہے، مُنْذَرِينَ (تباہ ہونے والی قوموں) کے اجمالی ذکر کے بعد اب چند مُنْذِرِينَ (پیغمبروں) کا ذکر کیا جا رہا ہے۔