سورة الصافات - آیت 67
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر اس پر گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائیگا (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کھانے کے بعد انہیں پانی کی طلب ہوگی تو کھولتا ہوا گرم پانی انہیں دیا جائے گا،جس کے پینے سے ان کی انتڑیاں کٹ جائیں گی۔ (سورۂ محمد: 15)۔