سورة الصافات - آیت 61

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ایسی (کامیابی) کے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے (١)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس جیسی نعمت اور اس جیسے فضل عظیم ہی کے لئے محنت کرنے والوں کو محنت کرنی چاہئے، اس لئے کہ یہی سب سے نفع بخش تجارت ہے۔ نہ کہ دنیا کے لئے جو عارضی ہے۔ اور خسارے کا سودا ہے۔