سورة الصافات - آیت 61

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ایسی (کامیابی) کے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے (١)۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس جیسی نعمت اور اس جیسے فضل عظیم ہی کے لئے محنت کرنے والوں کو محنت کرنی چاہئے، اس لئے کہ یہی سب سے نفع بخش تجارت ہے۔ نہ کہ دنیا کے لئے جو عارضی ہے۔ اور خسارے کا سودا ہے۔