سورة الصافات - آیت 47

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہ اس سے درد ہوگا اور نہ اسکے پینے سے بہکیں گے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی دنیا کی شراب کی طرح اس میں قے، سر درد، بدمستی اور بہکنے کا اندیشہ نہیں ہوگا۔