سورة الصافات - آیت 46

بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- دنیا میں شراب عام طور پر بد رنگ ہوتی ہے، جنت میں وہ جس طرح لذیذ ہوگی خوش رنگ بھی ہوگی۔