سورة يس - آیت 3
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ بیشک آپ پیغمبروں میں سے ہیں (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مشرکین نبی کریم (ﷺ) کی رسالت میں شک کرتے تھے، اس لئے آپ (ﷺ) کی رسالت کا انکار کرتے اور کہتے تھے ﴿لَسْتَ مُرْسَلا﴾ (الرعد: 43) ”تو تو پیغمبر ہی نہیں ہے“۔ اللہ نے ان کے جواب میں قرآن حکیم کی قسم کھا کر کہا کہ آپ (ﷺ) یقیناً اس کے پیغمبروں میں سے ہیں۔ اس میں آپ (ﷺ) کے شرف وفضل کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کسی رسول کی رسالت کے لئے قسم نہیں کھائی یہ بھی آپ (ﷺ) کے امتیازات اور خصائص میں سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کی رسالت کے اثبات کے لئے قسم کھائی۔