سورة فاطر - آیت 26
ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر میں نے ان کافروں کو پکڑ لیا سو میرا عذاب کیسا ہو (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی کیسے سخت عذاب کے ساتھ میں نے ان کی گرفت کی اور انہیں تباہ وبرباد کردیا۔