سورة سبأ - آیت 26
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہیں خبر دے دیجئے کہ سب کو ہمارا رب جمع کر کے پھر ہم میں سے سچے فیصلے کر دے گا (١) وہ فیصلے چکانے والا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کے مطابق جزا دے گا۔ نیکوں کو جنت میں اور بدوں کو جہنم میں داخل فرمائے گا۔