سورة سبأ - آیت 2

يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۚ وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو زمین میں جائے (١) اور جو اس سے نکلے جو آسمان سے اترے (٢) اور جو چڑھ کر اس میں جائے (٣) وہ سب سے باخبر ہے اور مہربان نہایت بخشش والا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مثلاً بارش، خزانہ اور دفینہ وغیرہ۔ ** بارش، اولے، گرج، بجلی اور برکات الٰہی وغیرہ، نیز فرشتوں اور آسمانی کتابوں کا نزول۔ *** یعنی فرشتے اور بندوں کے اعمال۔