سورة السجدة - آیت 23
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُن فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَائِهِ ۖ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی، پس آپ کو ہرگز اس کی ملاقات میں شک نہ کرنا (١) چاہیے اور ہم نے اسے (٢) بنی اسرائیل کی ہدایت کا ذریعہ بنایا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کہا جاتا ہے کہ یہ اشارہ ہے اس ملاقات کی طرف جو معراج کی رات نبی (ﷺ) اور حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کے درمیان ہوئی، جس میں حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے نمازوں میں تخفیف کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ 2- (اسے) سے مراد کتاب (تورات) ہے یا خود حضرت موسیٰ (عليہ السلام) ۔