سورة الروم - آیت 15

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو ایمان لا کر نیک اعمال کرتے رہے وہ تو جنت میں خوش و خرم کردیئے جائیں گے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی انہیں جنت میں اکرام وانعام سے نوازا جائے گا، جن سے وہ مزید خوش ہوں گے۔