سورة الروم - آیت 15
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو ایمان لا کر نیک اعمال کرتے رہے وہ تو جنت میں خوش و خرم کردیئے جائیں گے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی انہیں جنت میں اکرام وانعام سے نوازا جائے گا، جن سے وہ مزید خوش ہوں گے۔