سورة آل عمران - آیت 48

وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ تعالیٰ اسے لکھنا (١) اور حکمت اور تورات اور انجیل سکھائے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* كِتَابٌ سے مراد کتابت (لکھنا) ہے۔ جیسا کہ ترجمہ میں اختیار کیا گیا ہے یا انجیل وتورات کے علاوہ کوئی اور کتاب ہے جس کا علم اللہ تعالیٰ نے انہیں دیا (قرطبی) یاتورات وانجیل، الْكِتَابُ اورالْحِكْمَةُ کی تفسیر ہے۔