سورة النمل - آیت 77

وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یہ قرآن ایمان والوں کے لئے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مومنوں کا اختصاص اس لیے کہ وہی قرآن سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ انہی میں وہ بنی اسرائیل بھی ہیں جو ایمان لے آئے تھے۔