سورة النمل - آیت 77

وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور یہ قرآن ایمان والوں کے لئے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مومنوں کا اختصاص اس لیے کہ وہی قرآن سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ انہی میں وہ بنی اسرائیل بھی ہیں جو ایمان لے آئے تھے۔