سورة النمل - آیت 38
قَالَ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَن يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ نے فرمایا اے سردارو! تم میں سے کوئی ہے جو ان کے مسلمان ہو کر پہنچنے سے پہلے ہی اس کا تخت مجھے لا دے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت سلیمان (عليہ السلام) کے اس جواب سے ملکہ نے اندازہ لگالیا کہ وہ سلیمان (عليہ السلام) کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ چنانچہ انہوں نے مطیع ومنقاد ہو کر آنے کی تیاری شروع کردی۔ سلیمان (عليہ السلام) کو بھی ان کی آمد کی اطلاع مل گئی تو آپ نے انہیں مزید اپنی اعجازی شان دکھانے کا پروگرام بنایا اور ان کے پہنچنے سے قبل ہی اس کا تخت شاہی اپنے پاس منگوانے کا بندوبست کیا۔