سورة الشعراء - آیت 188
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہا کہ میرا رب خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تم جو کفر وشرک کر رہے ہو، سب اللہ کے علم میں ہے اور وہی اس کی جزا تمہیں دے گا، اگر چاہے گا تو دنیا میں بھی دے دے گا، یہ عذاب اور سزا اس کے اختیار میں ہے۔