سورة الشعراء - آیت 160
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
قوم لوط (١) نے بھی نبیوں کو جھٹلایا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت لوط (عليہ السلام) ، حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کے بھائی ھاران بن آذر کے بیٹے تھے۔ ان کو حضرت ابراہیم (عليہ السلام) ہی کی زندگی میں نبی بنا کر بھیجا گیا تھا۔ ان کی قوم (سدوم) اور (عموریہ) میں رہتی تھی۔ یہ بستیاں شام کے علاقے میں تھیں۔