سورة الشعراء - آیت 115

إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

میں تو صاف طور پر ڈرا دینے والا ہوں (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پس جو اللہ سے ڈر کر میری اطاعت کرے گا، وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں، چاہے دنیا کی نظر میں وہ شریف ہو یا رذیل، جلیل ہو یا حقیر۔