سورة الشعراء - آیت 105

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* قوم نوح (عليہ السلام) نے اگرچہ صرف اپنے پیغمبر حضرت نوح (عليہ السلام) کی تکذیب کی تھی۔ مگر چونکہ ایک نبی کی تکذیب، تمام نبیوں کی تکذیب کے مترادف اور اس کو مستلزم ہے۔ اس لیے فرمایا کہ قوم نوح (عليہ السلام) نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔