سورة الشعراء - آیت 101

وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست (١)۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٠١۔ ١ گناہ گار اہل ایمان کی سفارش تو اللہ کی اجازت کے بعد انبیاء صلحاء بالخصوص حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمائیں گے۔ لیکن کافروں اور مشرکوں کے لئے سفارش کرنے کی کسی کو اجازت ہوگی نہ حوصلہ، اور نہ وہاں کوئی دوستی ہی کام آئے گی۔