سورة الشعراء - آیت 66

ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* موسیٰ (عليہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو ہم نے نجات دی اور فرعون اور اس کا لشکر جب انہی راستوں سے گزرنے لگا تو ہم نے سمندر کو دوبارہ حسب دستور رواں کردیا، جس سے فرعون اپنے لشکر سمیت غرق ہوگیا۔