سورة الشعراء - آیت 55
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اس پر یہ ہمیں سخت غضبناک کر رہے ہیں (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی میری اجازت کے بغیران کا یہاں سے فرار ہونا ہمارے لیے غیظ وغضب کا باعث ہے۔