سورة الشعراء - آیت 34
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- فرعون بجائے اس کے کہ ان معجزات کو دیکھ کر، حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی تصدیق کرتا اور ایمان لاتا، اس نے تکذیب وعناد کا راستہ اختیار کیا اور حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی بابت کہا کہ یہ تو کوئی بڑا فنکار جادوگر ہے۔