سورة الشعراء - آیت 13
وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے (١) میری زبان چل نہیں رہی (٢) پس تو ہارون کی طرف بھی (وحی) بھیج (٣)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس خوف سے کہ وہ نہایت سرکش ہے، میری تکذیب کرے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ طبعی خوف انبیا کو بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ ** یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) زیادہ فصیح اللسان نہیں تھے۔ یا اس طرف کہ زبان پر انگارہ رکھنے کی وجہ سے لکنت پیدا ہوگئی تھی، جسے اہل تفسیر بیان کرتےہیں۔ *** یعنی ان کی طرف جبرائیل (عليہ السلام) کو وحی دے کر بھیج اور انہیں بھی وحی ونبوت سے سرفراز فرما کر میرا معاون بنا۔