سورة الشعراء - آیت 3

لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان کے ایمان نہ لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھو دیں گے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- نبی (ﷺ) کو انسانیت سے جو ہمدردی اور ان کی ہدایت کے لیے جو تڑپ تھی ، اس میں اس کا اظہار ہے۔