سورة البقرة - آیت 281

وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا (١) اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بعض آثار میں ہے کہ یہ قرآن کریم کی آخری آیت ہے جو نبی کریم (ﷺ) پر نازل ہوئی، اس کے چند دن بعد ہی آپ (ﷺ) دنیا سے رحلت فرما گئے۔ (ابن کثیر )