سورة الفرقان - آیت 11

بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں (١) اور قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* قیامت کا یہ جھٹلانا ہی تکذیب رسالت کا بھی باعث ہے۔