سورة المؤمنون - آیت 97
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* چنانچہ نبی (ﷺ) شیطان سے اس طرح پناہ مانگتے [ أَعُوذُ بِاللهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنَ هَمْزِهِ وِنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ ] (أبو داود، كتاب الصلاة، باب ما يستفتح الصلاة من الدعاء، ترمذی ، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة)