سورة المؤمنون - آیت 32

فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا (١) کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں (٢) تم کیوں نہیں ڈرتے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ رسول بھی ہم نے انہی میں سے بھیجا، جس کی نشو ونما ان کے درمیان ہی ہوئی تھی، جس کو وہ اچھی طرح پہچانتے تھے، اس کے خاندان، مکان اور جائے پیدائش ہرچیز سے واقف تھے۔ 2- اس نے آ کر سب سے پہلے وہی توحید کی دعوت دی جو ہر نبی کی دعوت وتبلیغ کا سرنامہ رہی۔