سورة المؤمنون - آیت 22
وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کرائے جاتے ہو (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی رب کی ان نعمتوں سے تم فیض یاب ہوتے ہو، کیا وہ اس لائق نہیں کہ تم اس کا شکر ادا کرو اور صرف اسی ایک کی عبادت اور اطاعت کرو۔