سورة الأنبياء - آیت 55
قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس سچ مچ حق لائے ہیں یا یوں ہی مذاق کر رہے ہیں (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ اس لئے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل توحید کی آواز ہی نہیں سنی تھی انہوں نے سوچا، پتہ نہیں، ابراہیم (عليہ السلام) ہمارے ساتھ مذاق تو نہیں کر رہا ہے۔