سورة الأنبياء - آیت 33
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہی اللہ ہے جس نے رات اور دن، سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے (١) ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے مدار میں تیرتے پھرتے ہیں (٢)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی رات کو آرام اور دن کو معاش کے لئے بنایا، سورج کو دن کی نشانی چاند کو رات کی نشانی بنایا، تاکہ مہینوں اور سالوں کا حساب کیا جاسکے، جو انسان کی اہم ضروریات میں سے ہے۔ ** جس طرح پیراک سطح آب پر تیرتا ہے، اسی طرح چاند اور سورج اپنے اپنے مدار پر تیرتے یعنی رواں دواں رہتے ہیں۔