سورة طه - آیت 101

خَالِدِينَ فِيهِ ۖ وَسَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس میں ہمیشہ رہے گا (١) اور ان کے لئے قیامت کے دن (بڑا) برا بوجھ ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس سے وہ بچ نہ سکے گا، نہ ہی بھاگ سکے گا۔