سورة البقرة - آیت 238
حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص درمیان والی نماز کی (١) اور اللہ تعالیٰ کے لئے با ادب کھڑے رہا کرو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* درمیان والی نماز سے مراد عصر کی نماز ہے جس کو اس حدیث رسول (ﷺ) نے متعین کردیا ہے جس میں آپ (ﷺ) نے خندق والے دن عصر کی نماز کو صَلاة وُسْطَىٰ قراردیا۔ (صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب الدعاء على المشركين بالهزيمة وصحيح مسلم، كتاب المساجد ، باب الدليل لمن قال الصلاة الوسطى ....)