سورة الكهف - آیت 95
قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے، تم صرف قوت (١) طاقت سے میری مدد کرو۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- قوت سے مراد یعنی تم مجھے تعمیراتی سامان اور رجال کار مہیا کرو۔