سورة الكهف - آیت 34

وَكَانَ لَهُ ثَمَرٌ فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَكْثَرُ مِنكَ مَالًا وَأَعَزُّ نَفَرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

الغرض اس کے پاس میوے تھے، ایک دن اس نے باتوں ہی باتوں میں اپنے ساتھی سے کہا (١) کہ میں تجھ سے زیادہ مالدار ہوں اور جتھے (٢) کے اعتبار سے بھی زیادہ مضبوط ہوں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی باغوں کے مالک نے، جو کافر تھا، اپنے ساتھی سے کہا جو مومن تھا۔ ** نَفَر (جتھے) سے مراد اولاد اور نوکر چاکر ہیں۔