سورة النحل - آیت 46
أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یا انھیں چلتے پھرتے پکڑلے (١) یہ کسی صورت میں اللہ تعالیٰ کو عاجز نہیں کرسکتے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں، مثلًا، (1)۔ جب تم تجارت اور کاروبار کے لئے سفر پر جاؤ، (2)۔ جب تم کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مختلف حیلے اور طریقے اختیار کرو، (3)۔ یا رات کو آرام کرنے کے لئے اپنے بستروں پر جاؤ۔ یہ تَقَلُّب کے مختلف مفہوم ہیں۔ اللہ تعالٰی جب چاہے ان صورتوں میں بھی تمہارا مواخذہ کر سکتا ہے۔