سورة الحجر - آیت 73
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس سورج نکلتے نکلتے انھیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ایک چنگھاڑ نے، جب کہ سورج طلوع ہو چکا تھا، ان کا خاتمہ کر دیا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ زوردار آواز حضرت جبرائیل (عليہ السلام) کی تھی۔