سورة الحجر - آیت 71

قَالَ هَٰؤُلَاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(لوط (علیہ السلام) نے) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں (١)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ان سے تم نکاح کر لو یا پھر اپنی قوم کی عورتوں کو اپنی بیٹیاں کہا، تم عورتوں سے نکاح کر لو یا جن کے حبالہ عقد میں عورتیں ہیں، وہ ان سے اپنی خواہش پوری کریں۔