سورة الحجر - آیت 21

وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں (١) اور ہم ہر چیز کو اس کے مقررہ انداز سے اتارتے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بعض نے خزائن سے مراد بارش لی ہے کیونکہ بارش ہی پیداوار کا ذریعہ ہے لیکن زیادہ صحیح بات یہ ہے اس سے مراد تمام کائنات کے خزانے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی حسب مشیت وارادہ عدم سے وجود میں لاتا رہتا ہے۔