سورة الحجر - آیت 5
مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کوئی گروہ اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا نہ پیچھے رہتا (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جس بستی کو بھی نافرمانی کی وجہ سے ہلاک کرتے ہیں، تو فوراً ہلاک نہیں کر ڈالتے، بلکہ ہم ایک وقت مقرر کئے ہوئے ہیں، اس وقت تک اس بستی والوں کو مہلت دی جاتی ہے لیکن جب وہ مقررہ وقت آ جاتا ہے تو انہیں ہلاک کر دیا جاتا ہے پھر وہ اس سے آگے یا پیچھے نہیں ہوتے۔