سورة ابراھیم - آیت 41
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی (١) بخش اور دیگر مومنوں کو بھی جس دن حساب ہونے لگے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت ابراہیم (عليہ السلام) نے یہ دعا اس وقت کی جب کہ ابھی ان پر اپنے ماں باپ کا عَدُوُّ اللهِ ہونا واضح نہیں ہوا تھا، جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے اظہار سبکدوشی کر دیا۔ اس لئے کہ مشرکین کے لئے دعا کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔